31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومتعلیم اور صحتناشتے میں ایک گلاس دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد

ناشتے میں ایک گلاس دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد


— فائل فوٹو 

اگر آپ اپنی صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں ایک گلاس دودھ پینے کو اپنی عادت بنالیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتے میں اہم اناج جیسے کارن فلیکس کے ساتھ دودھ کا استعمال کرنے سے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کے ساتھ ناشتہ کرنا اور خاص طور پر جب ناشتہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جیسے انڈے کھانے کے بعد دودھ کے استعمال سے کئی گھنٹوں تک خون میں گلوکوز کی کم مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دودھ میں پایا جانے والا بنیادی پروٹین کیسین اعلیٰ حیاتیاتی قدر رکھتا ہے اور ضروری امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اور خاص طور پر وہ امینو ایسڈز جو پٹھوں کی مضبوطی میں معاون ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایک گلاس دودھ دن بھر جسم کو درکار زیادہ تر کیلشیم فراہم کرتا ہے، یہ پروٹین اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جس کی بچوں اور بوڑھوں میں کمی آج کل تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی صحت سے متعلق بہتر تشخیص اور غذا کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات