34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںفی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی...

فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمن


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں بہترین صحت کی سہولیات سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، لوگ ملک بھر سے یہاں علاج کروانے آرہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کو ہر محاذ پر نقصان پہنچا رہی ہیں، وزیرستان میں 13 فوجی جوانوں کو شہید کیا گیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کا حقیقی مؤقف بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے رکھا، چیئرمین بلاول بھٹو نے پارلیمنٹیرینز کے وفد کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کو بےنقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے سندھ طاس معاہدے پر جو کہا اسی مؤقف کی عالمی عدالت نے تائید کی، عالمی عدالت کے فیصلے کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہا کہ سندھ کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ناکام ہوچکی ہے، بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات