31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کے شہید بچوں کیلئے منفرد احتجاج

غزہ کے شہید بچوں کیلئے منفرد احتجاج


—اسکرین گریب

نیدرلینڈز کے شہر المیرے میں ایک پُراثر اور منفرد احتجاجی مظاہرے کے دوران 18 ہزار سے زائد بچوں کے جوتے قطار میں لگا کر فلسطینی شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس پُرامن مظاہرے میں شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلاحی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ جوتے 17 ہزار 400 سے زائد ان فلسطینی بچوں کی نمائندگی کر رہے تھے جو اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

احتجاج کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف سائز کے بچوں کے جوتے زمین پر ترتیب سے رکھے گئے ہیں، جس میں سے کئی کے اندر کھلونے بھی رکھے گئے تھے تاکہ ان معصوم جانوں کی زندگیوں کا تصور پیدا ہو سکے جو چھن گئیں۔ 

یہ احتجاج اُس شدید عالمی غم و غصے کا تسلسل ہے جو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے، رپورٹس کے مطابق مارچ 2024ء سے اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے، جس میں ہزاروں معصوم بچے شامل ہیں۔

مظاہرے کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور دنیا کی توجہ غزہ میں جاری انسانی المیے کی جانب مبذول کرانا تھا۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ خاموش نہیں رہ سکتے جب ہر دن بےگناہ بچوں کی لاشیں گر رہی ہوں اور عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم کو مزید طاقت دے رہی ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں ایسے ہی ایک مظاہرے کے دوران 8 ہزار بچوں کے جوتے رکھ کر اسرائیلی مظالم کے خلاف پُرزور احتجاج کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات