33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی ایٹمی تونائی ایجنسی سے غیر معمولی تعاون بغیر ٹھوس ضمانتوں کے...

عالمی ایٹمی تونائی ایجنسی سے غیر معمولی تعاون بغیر ٹھوس ضمانتوں کے ممکن نہیں، ایران


ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی تونائی ایجنسی سے غیر معمولی تعاون بغیر ٹھوس ضمانتوں کے ممکن نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ امید نہیں کی جانی چاہیے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے ساتھ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے بھی تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب صرف ایک دن قبل ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے ہوئے ہوں ہم جانچ کے لیے آنے والے انسپیکٹرز کے تحفظ کے کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔

اس سےقبل گزشتہ ہفتے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ رافیل گروسی بمباری کے مقامات کا دورہ کرنے پر اصرار کر رہے تھے جو بے معنی تھا اور شاید ان کے ارادے بھی خراب تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات