31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسیلاب میں پھنسے آدمی کو ڈرون سے 1 منٹ میں ریسکیو کرلیا...

سیلاب میں پھنسے آدمی کو ڈرون سے 1 منٹ میں ریسکیو کرلیا گیا، ویڈیو وائرل


فوٹو بشکریہ فیس بک

چین کے علاقے گوانگشی میں سیلاب میں پھنسے آدمی کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاروں طرف سے پانی میں گھری ٹوٹی ہوئی چھت پر پھنسے ہوئے شخص کو ایک ہیوی لفٹ ڈرون کے ذریعے تقریباً ایک منٹ میں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین حالیہ تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے آدمی کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباََ 100 کلو وزن اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی، چینی صوبہ گوئی ژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

تین دریاؤں کے سنگم پر واقع رونگجیانگ کاؤنٹی جہاں 3 لاکھ سے زائد گھر موجود ہیں وہاں اس ہفتے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات