25 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومتعلیم اور صحتسندھ میں کورونا کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و...

سندھ میں کورونا کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز فارغ


—فائل فوٹو

محکمۂ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔

معطل کیے گئے ڈاکٹرز و افسران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کیے گئے ان افسران کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔

محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات