31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسردار جی 3 کی عالمی پذیرائی، دلجیت دوسانجھ کا جشن

سردار جی 3 کی عالمی پذیرائی، دلجیت دوسانجھ کا جشن


پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ ’سردار جی 3‘ کی عالمی سطح پر کامیابی کا جشن  منانے میں مگن ہیں، انہوں نے فلم کے عالمی باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار شیئر کردیے۔

مشہور پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ جہاں 2024ء میں میٹ گالا میں شرکت اور بھارت بھر میں کامیاب کنسرٹس کے باعث خبروں میں رہے، وہیں اب ان کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کے باعث ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مرکزی کردار میں دیکھ کر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، یہ ردِعمل پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی ہندوستان پاکستان کشیدگی کے تناظر میں آیا، اس کے بعد فلم کے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا کہ وہ بھارت میں فلم ریلیز نہیں کریں گے بلکہ اسے صرف بیرونِ ملک ریلیز کیا جائے گا۔

بھارت میں تنقید کے باوجود دلجیت دوسانجھ نے فلم کی عالمی سطح پر کامیابی کا جشن منایا، انہوں نے 29 جون 2025ء کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی سنیما گھروں میں فلم کے لیے لوگوں کے بھرپور جوش و خروش کی ویڈیوز شیئر کیں۔

 یونیورسل سنیماز کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فلم کے 12 شوز ’الٹرا اسکرینز‘ پر ہو رہے ہیں اور ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔

دلجیت نے ایک اور پوسٹ میں فلم کے عالمی باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار شیئر کیے، صرف دو دن میں فلم نے 11.03 کروڑ روپے کما لیے، جس میں سے پہلے دن کی کمائی 4 کروڑ 32 لاکھ اور دوسرے دن کی 6 کروڑ 71 لاکھ روپے رہی، یہ تمام کلیکشن بھارت سے باہر، خاص طور پر پاکستان اور دیگر غیر ملکی مارکیٹس سے ہوئی۔

سردار جی 3 کی عالمی پذیرائی، دلجیت دوسانجھ کا جشن

دلجیت نے ایک انٹرویو میں فلم کے تنازع اور ریلیز کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ فلم بنی تھی تب صورتحال ٹھیک تھی، ہم نے فروری 2025ء میں ہانیہ کے ساتھ شوٹنگ کی تھی، اُس وقت کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کے بعد حالات بدلے، جو ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا، پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا کہ اگر بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی تو بیرون ملک ریلیز کی جائے تاکہ کچھ سرمایہ واپس حاصل کیا جا سکے، اور میں ان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائیز (FWICE) سمیت کئی گروپوں نے دلجیت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ قومی جذبات کے خلاف جا کر پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرنا ناقابلِ قبول ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات