31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹستارے زمین پر نے گجنی کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

ستارے زمین پر نے گجنی کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم


تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے فلم گجنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ستارے زمین پر نے باکس آفس پر اپنے دوسرے اختتام ہفتہ میں شاندار بزنس کیا اور دس دنوں میں تقریباً 122 کروڑ روپے کمالیے۔ اس طرح اس فلم نے عامر خان کی چھٹی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم گجنی کی مجموعی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

واضح رہے کہ 2008 کی فلم گجنی نے مجموعی طور پر 232 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اب ستارے زمین پر کا اگلا ہدف ٹھگس آف ہندوستان ہے جس نے اپنے دوسرے ہفتے میں  151.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ 

ستارے زمین پر نے اپنے دوسرے اتوار کو 14.50 کروڑ کی خالص آمدنی حاصل کی اور دس دنوں میں مجموعی طور 122.65 کروڑ کی کلیکشن کی ہے۔

عامر خان کی اس فلم نے پہلے کے مقابلے میں اپنے دوسرے ہفتے میں کچھ کم آمدنی حاصل کی۔

تاہم اسکی وجہ اسکرین شیئرنگ ہے کیونکہ اداکارہ کاجول کی فلم ماں 27 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔ عامر خان کو امید ہے کہ فلم ستارے زمین پر اپنے دوسرے ہفتے کے اختتام تک 150 کروڑ روپے کے بینچ مارک کو حاصل کرلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات