34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںزمبابوے 251 پر آؤٹ، شین ولیمز کی سنچری

زمبابوے 251 پر آؤٹ، شین ولیمز کی سنچری


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بولا وایو میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر49 رنز بنائے تھے اور اس کی زمبابوے کے خلاف مجموعی برتری216 رنز کی ہوگئی ہے۔ ٹونی ڈی زورزی22 اور مولڈر25رنز پر کھیل رہے تھے۔ اتوار کو زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں251رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور جنوبی افریقا نے167رنز کی برتری حاصل کی۔ شان ولیمز137رنز بناکر نمایاں رہے۔انہوں نے164گیندیں کھیلیں اور16چوکے مارے۔کپتان کریگ ارون نے36رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سےمولڈر نے چار، کپتان مہاراج اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کودی یوسف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں جنوبی افریقا نے9 وکٹ پر 418 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ کاربن بوش گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سورنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ 55رنز پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقا کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے19سالہ لوان ڈر پریٹوریس نے 160 گیندوں پر153رنز چار چھکوں اورگیارہ چوکوں کی مدد سے بنائے۔بریسوس نےچار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے51رنز 41گیندوں پر اسکور کئے۔کاربن بوش نے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی سنچری بنائی۔ جنوبی افریقا نے میچ میں تین کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات