ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔
اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔
انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ہیں۔
لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہوگا جہاں درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔