33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدورۂ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا...

دورۂ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان


—فائل فوٹو

بنگلادیش کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ 

پاکستان نے بنگلادیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں۔ 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے پانے کی صورت میں دورۂ بنگلادیش کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات