33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی

خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی


علامتی تصاویر 

ٹک ٹاکرز سے متعلق غیرمعمولی خبروں کا سامنے آنا معمول بنتا جا رہا ہے، خصوصاً اسلحے کی نمائش کرنا، غیر قانونی اور غیر اخلاقی تنازعات کو جنم دینا اور ایک دوسرے کے گھر پر فائرنگ کروانا ان لوگوں کے لیے نہایت عام بات معلوم ہوتی ہے۔ 

لاہور میں ٹک ٹاکرز کے آپسی جھگڑوں سے متعلق ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جہاں دو ٹک ٹاکر خواتین نے دوستی چھوڑنے کے نتیجے میں اپنی ہی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروادی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوستی چھوڑنے پر پہلے ملزمان نے اپنی دوست اجالا کو دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروادی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ ٹک ٹاکر کے بھائی خبیب عباس کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات