34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںبیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان


— فائل فوٹو 

آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم معتدل ہے اور مطلع جزوی ابر اور گرد آلود ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور گزشتہ روز سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے، کل سبی اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، گوادر اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات