34 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت، رتھ یاترا کے تہوار کے موقع پر بھگدڑ، 3 ہلاک، متعدد...

بھارت، رتھ یاترا کے تہوار کے موقع پر بھگدڑ، 3 ہلاک، متعدد زخمی


نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مشرقی بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ’رتھ یاترا‘ کے موقع پر ہجوم کے بہت زیادہ بڑھ جانے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے مشرقی ساحلی خطے پر واقع ضلع پوری میں ہندوؤں کے ایک مقبول تہوار ʼرتھ یاترا‘ میں شرکت کرنے والوں کا ہجوم بڑھنے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔پوری کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار سدھارتھ شنکر سوین نے اپنے بیان میں کہاکہ پوری کے ایک مندر میں دیوتاؤں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے یہاں جمع ہونے والے عقیدت مندوں کا ہجوم ایک دم سے بڑھنا شروع ہوا اور مجمع اتنا بڑھ گیا کہ اس میں کچھ لوگوں کا دم گھٹنے لگا، وہ بے ہوش ہو گئے، کچھ کی سانس بند ہونے لگی۔سوین نے ایسو سی ایسٹڈ پریس کو مزید بتایا کہ فوری طور سے 15 زائرین کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے ان میں سے تین کو مردہ قرار دے دیا۔ ہسپتال لائے گئے ان افراد میں سے 12 افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع پوری میں شری گنڈیچا مندر کے قریب صبح چار بجے اُس وقت پیش آیا جب یاتریوں کی ایک بڑی تعداد دیوتاؤں کے جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی۔پوری کا ساحلی شہر ہر سال ہندو مذہبی تقریبات اور تہواروں سے سجتا ہے۔ یہاں منایا جانے والا ʼرتھ یاترا‘‘ یا رتھ کا تہوار، دنیا کے قدیم ترین مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے، جس میں بہت بڑا مذہبی جلوس بھی نکلتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر ہندو دیوتاؤں کے مجسموں کو مندر سے نکال کر مجمع میں لایا جاتا ہے۔یہ تہوار ہندو مذہب کے سب سے زیادہ قابل احترام تہواروں میں سے ایک ہے جو ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو اپنے طرف کھینچ لاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات