26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںاپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا،...

اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ترجمان کے الیکٹرک


ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ہمیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو عمل کریں گے۔

دوسری جانب وزارتِ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے الیکٹرک صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔

ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کراچی سے پشاور تک کام کرے گی،  جس کا فائدہ عام صارف کو پہنچے گا۔

وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے بلنگ میں شفافیت آئے گی۔

ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں اویس لغاری نے کہ کہا کہ میٹر ریڈر کو ایک بہت بڑا اختیار حاصل تھا کہ وہ ایک دن لیٹ ریڈنگ لے کر صارف کا بل 2 ہزار سے 8 ہزار کر دے۔

’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہو گا؟

وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں، ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دیں تو اس کے بعد میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

صارفین اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے، یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں جیسا کہ200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کا بل تقریباً 2 ہزار 330 روپے ہوتا ہے اور صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8 ہزار 104روپے تک جا پہنچتا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی۔

ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات