یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اسپین میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی یورپی ممالک میں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جہاں اس حوالے سے شہریوں کے لیے وارننگ بھی جاری کی جارہی ہیں۔
اسپین کے قصبے ایل گراناڈو ہفتے کو درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ جون کے ماہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتگال، اٹلی، کروشیا، فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، بوسنیا، ہنگری، سربیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔