31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فورسز کے حملے جاری، 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، 4 فلسطینی شہید


—فائل فوٹو

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبری انخلاء کے احکامات کے بعد مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کے غزہ پر 50 فضائی حملے کیے جن میں خان یونس میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امدادکے منتظر اور بچوں سمیت 72 فلسطینی شہید ہوئے۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ غزہ کے لیے ایک نئے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

بدر عبدالعاطی نے مزید کہا کہ معاہدے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات