31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنے تو ہیرو کسے ہونا چاہیے؟ امر...

آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنے تو ہیرو کسے ہونا چاہیے؟ امر خان نے بتا دیا


— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور مصنفہ امر خان نے بتا دیا کہ بھارت کو دھول چٹانے والے پاکستانی فوج کے کامیاب آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر فلم بنے تو ہیرو کون ہوگا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کا نام ابھر کر سامنے آیا۔ جنگی ماحول کے دوران بھی انہیں نیشنل کرش قرار دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ہیومر کے چرچے اب بھی ختم نہیں ہوئے۔

حال ہی میں جیو کے پوڈکاسٹ میں اداکارہ امر خان نے بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ گفتگو کی۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ آپریشن بنیان مرصوص پر اگر فلم بنے تو کسے بطور ہیرو دیکھنا چاہیں گی؟

امر خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار میں ، مجھے لگتا ہے کہ فواد خان ان سے مشاہبت رکھتے ہیں اس لیے انہیں بطور ہیرو دیکھنا چاہوں گی۔ وہ اس کردار کو اچھے انداز سے نبھائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات