26 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں...

کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق


کراچ میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا

نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی،  متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔

سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔

 نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک نہیں کرایا گیا تھا ، چاروں نوجوان اپنے موٹر سائیکل ساحل سمندر کے قریب کھڑی کرکے سمندرمیں نہانے چلے گئے۔

اسی دوران ایک نوجوان تیزلہروں کے باعث ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ نے ریسکیو کیا اورنوجوان کوفوری ہمالیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں نوجوان دوران علاج دم توڑگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات