33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت میں پھر سامنے آگئے

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت میں پھر سامنے آگئے


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسا اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پر جسکا وجود ہی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں۔ 

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانیوالی رقم سے زیادہ ہے۔ امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کو گہنا دے گی، نیتن یاہو کو جانے دیا جائے انہیں بڑے کام کرنا ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات