26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں  کوریا  کو...

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں  کوریا  کو شکست دے دی



کراچی:

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد  ناقابل شکست  پاکستان  6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ  بی میں سر فہرست ہوگیا۔

 جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے  کوریا کے خلاف  یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل  ہوئی، دوسرے کوارٹر میں  فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔

پاکستان اپنا چوتھے میچ  پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو مات دی تھی، 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات