24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات


فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی،وزیراعظم نے چوہدری نثار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں، جس پر چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات