24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںصدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی

صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی۔

اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے اور جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے اور جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے، جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں، جسٹس ثمن رفعت آٹھویں اور جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمد آصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی پر سب سے آخری 12 ویں نمبر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات