22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال


چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی، چینی صوبہ گوئژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں کے بعد جنوب مغربی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔

تین دریاؤں کے سنگم پر واقع رونگجیانگ کاؤنٹی جہاں 3 لاکھ سے زائد گھر موجود ہیں اس ہفتے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے وہاں 6 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اب بھی پانی کھڑا ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اب بارشیں زیادہ اور شدید ہو رہی ہیں۔

چینی حکام نے کہا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

چینی وزارتِ آبی وسائل نے بتایا ہے کہ پچھلے 2 دنوں میں جنوبی چین کے 13 بڑے دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات