34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار


ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ نے ایک مرتبہ پھر وضاحت کی ہے کہ ’’غیر قانونی تارکین‘‘ کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا، ان کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے 13ہزار 532غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں 19 جون سے 25 جون 2025 کے درمیان ہوئی ہیں۔غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا کہ کُل گرفتار شدگان میں سے 7903اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔3744گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جب کہ 1885تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات