24 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومخاص رپورٹجاپان میں گوگل پکسل 7 کی فروخت پر پابندی کیوں عائد ہوئی؟

جاپان میں گوگل پکسل 7 کی فروخت پر پابندی کیوں عائد ہوئی؟


— فائل فوٹو 

جاپان کی ایک عدالت نے گوگل کے اسمارٹ فون ’پکسل7‘ اور ’پکسل 7 پرو‘  کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے یہ فیصلہ گوگل کی جانب سے لائسنس حاصل کیے بغیر 4 جی ایل ٹی ای کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جاپانی پیٹنٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کیا ہے۔

اس جاپانی پیٹنٹ کا تعلق اسمارٹ فونز کے سیلولر بیس اسٹیشنز کے ساتھ رابطے کے لیے’اکنالجمنٹ سگنلز (ACK)‘ کے استعمال سے ہے جو کہ ایل ٹی ای نیٹ ورکس میں قابل اعتماد کنکشن کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نا صرف جاپان میں پکسل 7 اور پکسل 7 پرو کی فروخت پر پابندی لگائی ہے بلکہ ان کی درآمد، مارکیٹنگ یہاں تک کہ عوامی نمائش پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ کے اس فیصلے سے گوگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ جاپان میں گوگل کے اسمارٹ فونز کو اچھی پذیرائی مل رہی تھی۔

اس فیصلے سے صرف پکسل 7 اور پکسل 7 پرو ہی نہیں بلکہ پکسل 8 اور 9 کی فروخت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات