29 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوتیونس سے آئی نوجوان خاتون کی وطن واپسی کیلیے سفارتخانہ متحرک

تیونس سے آئی نوجوان خاتون کی وطن واپسی کیلیے سفارتخانہ متحرک



کراچی:

کراچی میں تیونس کی 19 سالہ شہری سندا کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تیونس قونصلیٹ نے نوجوان خاتون کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی واپسی کی مکمل ذمے داری قبول کر لی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندا کو اس کے پاکستانی شوہر عامر نے شادی کے چند ماہ بعد طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔

متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز لیاقت آباد وومن تھانے پہنچ کر مدد طلب کی، جہاں پولیس نے فوری طور پر تیونس قونصلیٹ سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق

ایس ایچ او وومن تھانہ لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق تیونس قونصلیٹ کی ٹیم تھانے پہنچی اور سندا سے ملاقات کے بعد اس کی سفری دستاویزات، ایگزٹ پرمٹ اور واپسی کے ٹکٹ کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق قونصلیٹ کی ٹیم سندا کو ساتھ لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے، جہاں سے وہ جلد اپنے وطن تیونس واپس روانہ ہو جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات