33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران، 60 شہید سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی حکومتی سطح پر...

ایران، 60 شہید سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی حکومتی سطح پر نمازِ جنازہ


تہران (اے ایف پی) ایران نے ہفتے کے روز اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شہید تقریباً 60 سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی حکومتی سطح پر نمازِ جنازہ ادا کی۔صدر مسعود پزیشکیان نے اس جنازے میں شرکت کی اور ان کے ہمراہ آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر ایڈمرل علی شمخانی بھی موجود تھے ۔ شمخانی جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں زخمی ہو ئے تھے۔ٹی وی فوٹیج میں انہیں چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دکھایا گیا۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں ہزاروں سیاہ پوش سوگواروں کو دکھایا گیا جو امریکہ مردہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور شہید افراد کی تصاویر بلند کیے ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات