26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسکواش، سعدیہ گل نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا

اسکواش، سعدیہ گل نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا


—جنگ فوٹو

اسکواش کھلاڑی سعدیہ گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔

بوائز انڈر 15میں حذیفہ شاہد، انڈر 13 میں راحیل وکٹر اور انڈر 9 میں آبان خان چیمپئن بن گئے۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی یو ایس قونصل جنرل اسکاٹ اربوم تھے، جنہوں نے مہمانِ اعزازی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔

پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پر سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ 8 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز تمام کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے۔

ویمنز کے فائنل میں سعدیہ گل نے دامیہ خان کو، بوائز انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کے حذیفہ شاہد نے کے پی کے دانش سکندر کو، بوائز انڈر 13کے فائنل میں ٹاپ سیڈ راحیل وکٹر نے فہد خان کو، بوائز انڈر 9 کے فائنل میں نمبر 2 سیڈ آبان خان نے ٹاپ سیڈ ایم بن نسیم کو شکست دی۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات