کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعدی ٹاؤن میں 47.5 ملی میٹر، گلشنِ حدید میں 37 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 31 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 37.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
اولڈ ایئر پورٹ پر 18.2 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 29.8 ملی میٹر، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز سیون میں 25.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 18.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر، جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔