29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے: ابوذر شاد

ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے: ابوذر شاد


ابوبکر شاد—فائل فوٹو

صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذرشاد نے کہا ہے کہ ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے۔

لاہور میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ابوذر شاد نے کہا کہ حکومت نے 37 اے اے قانون پاس کر دیا ہے، ایف بی آر اس قانون کے تحت شک کی بنا پر کسی کو بھی پکڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے تمام ارکان اس قانون کو مسترد کرتے ہیں، ٹیکس حکام کو بلاجواز گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک ہے۔

انجم ثنار نے اس موقع پر کہا کہ اگر 37 اے اے واپس نہ لیا تو معیشت کی تباہی یقینی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات