34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویسٹ انڈین کرکٹر پر 11 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام، بورڈ...

ویسٹ انڈین کرکٹر پر 11 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام، بورڈ لاعلم


برج ٹائون(جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بڑے اور شرمناک تنازع میں گھر گئی۔ ایک معروف کرکٹر پر نوعمر لڑکی سمیت گیارہ خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، تاہم باضابطہ کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ اس معاملے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تاحال لاعلمی کا اظہار تبصرے سے گریز کیا ہے۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیانا سے تعلق رکھنے والا مذکورہ کرکٹر فی الحال قومی ٹیم کا حصہ ہے۔ ایک متاثرہ کے وکیل نائجل ہیوز کے مطابق ان کی موکلہ نے دو سال قبل بھی اس کھلاڑی کے خلاف الزامات عائد کیے تھے، جب یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے گابا میں تاریخی ٹیسٹ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ تھا۔ ایک 18 سالہ لڑکی کی ماں کے مطابق مارچ 2023میں اسے کرکٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس معاملے کو دبانے کی مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات