29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف سے ثناء میر کی ملاقات، اچیومنٹ پر مبارک...

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ثناء میر کی ملاقات، اچیومنٹ پر مبارک باد


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ اچیومنٹ پر مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر مبارک باد دی اور بطور کپتان اُن کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ثناء میر کی زیرِ قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، پُر امید ہوں کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

دورانِ ملاقات ثناء میر نے کرکٹ بالخصوص خواتین کرکٹ کے مزید فروغ سے متعلق تجاویز دیں اور کہا کہ امید ہے کہ حکومت کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات