34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیراعظم شہباز شریف سے سابق خاتون کرکٹر ثنا میر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق خاتون کرکٹر ثنا میر کی ملاقات


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نےملاقات کی۔ وزیر اعظم نے انہیں ہال آف فیم میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی زیر قیادت خواتین کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ثنا میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ انہوں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات