30 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ


—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کا بے رحمی سے تعاقب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کی صلاحیت میں اضافے، بالخصوص خیبر پختون خوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس ضمن میں فوری اور ترجیحی اقدامات کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات