29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے 8 دن میں 94.95...

عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے 8 دن میں 94.95 کروڑ روپے کما لیے


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ستارے زمین پر نے سنیما گھروں میں اپنے ریلیز کے آٹھویں دن تک اچھا بزنس کیا ہے اور 94.95 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے فلم کی ریلیز کے لیے غیر روایتی انداز اپنایا جس سے یہ نتیجہ نکلا، انہوں نے فلم خصوصی طور پر تھیٹرز پر ریلیز کی جبکہ او ٹی ٹی پر ریلیز کا کوئی پلان نہیں ہے، جس کی وجہ سے باکس آفس پر فلم نے اچھا بزنس کیا اور یہ اب ایک سو کروڑ کا ہدف عبور کرنے کے قریب ہے۔

اس فلم میں عامر خان نے 10 اداکاروں کو متعارف کروایا ہے جن میں آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت ڈیسائی، ویدانت شرما، آئیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، ریشاب جین، نامان مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔

باکس آفس کلکشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے ساسنیلک کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ستارے زمین پر نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 94.95 کروڑ روپے بزنس کیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ فلم بھارت میں باکس آفس پر اپنے دوسرے ہفتے کے آخر تک 100 کروڑ روپے کا ہدف عبور کر لے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات