پاکستان کے رشید ملک نے برطانیہ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کی 60 پلس کیٹیگری میں رشید ملک نے فائنل میں ٹاپ سیڈ پلیئر کو ہرایا ہے۔
رشید ملک نے فائنل میں برطانیہ کے گریم ایڈمز کو 6-2 اور 7-5 سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں رشید ملک نے سیم ایلیوٹ اور کوارٹر فائنل میں رچرڈ پاویسی کو ہرایا تھا۔
ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں میں رشید ملک اور عمران صدیقی کی جوڑی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔