36 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومغزہ لہو لہودوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز...

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی


سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں 25 جون کو شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر 211 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاتھم نسانکا 158، دنیش چندی مل 93، کشال مینڈس 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کے تیج الاسلام نے 5 ، نعیم حسن نے 3 اور ناہید رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی ناکام نظر آئی اور کوئی کھلاڑی سری لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ میچ کے چوتھے روز پوری ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کی بدولت سری لنکا نے یہ میچ ایک اننگز اور 78 رنز سے جیت لیا۔

سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 5 اور دہننجایا ڈی سلوا اور تھارندو رتنیاکے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 158 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 369 رنز بنانے پر وہ پلیئر آف دی سیریز کے بھی حقدار قرار پائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات