30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار

بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار


—فائل فوٹو

بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نجم الحسین شنتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دی تھی۔

نجم الحسین شنتو  ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

اس حوالے سے نجم الحسین شنتو نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں، تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات