34 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈالرز کی کمی، پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت غیریقینی، ہاں...

ڈالرز کی کمی، پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت غیریقینی، ہاں کرکے نہ جانے پر پابندی، جرمانہ ہوگا


کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ برس فروری میں شروع ہونے والی پرو ہاکی لیگ میں شرکت تاحال غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو شمولیت کے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم شرکت کا حتمی فیصلہ مالی وسائل کی دستیابی سے مشروط ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو جمعے تک اپنی حتمی دستیابی کی تصدیق کرنا ہے۔ پی ایچ ایف حکام نے ایف آئی ایچ سے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے تاکہ حکومت سے مالی معاونت حاصل کی جا سکے۔ پرو ہاکی لیگ کا نیا سیزن آئندہ برس فروری تا مارچ منعقد ہوگا، جس میں پاکستان ٹیم 16 میچز کھیلے گی۔پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے 25لاکھ ڈالرز (تقریباً 70کروڑ پاکستانی روپے) درکار ہوں گے، جس کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق، پاکستان اپنے ہوم میچز لاہور میں کھیلے گا جبکہ اوے میچز کیلئے آسٹریلیا، ارجنٹائن، یورپ اور برطانیہ جیسے ممالک کا سفر درکار ہوگا۔ فیڈریشن کو لیگ میں شرکت کیلئے نہ صرف فنڈز بلکہ بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی مصروفیات، سفر، ویزا اور میزبان ٹیموں سے باہمی رضامندی کے ساتھ مکمل شیڈول تیار کر کے ایف آئی ایچ کو ارسال کرنا ہوگا۔اس حوالے سے اسلام آباد میں جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی یاسر پیرزادہ نے بتایا کہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 25اکھ ڈالرز درکار ہوں گے۔ ہاکی قومی کھیل ہے ، اس معاملے کو حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے بتایا کہ لیگ میں شرکت کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ ایف آئی ایچ صدر کو صورتحال سے آگاہ کر کے مزید مہلت مانگی ہے۔ امید ہے حکومت تعاون کریگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔پاکستان نے حامی بھرنے کے باوجود شرکت سے انکار کیا تو بھاری جرمانہ اور پابندی لگ سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات