33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دیکر ثابت کیا کہ وہ سچا...

پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دیکر ثابت کیا کہ وہ سچا دوست ہے: ایرانی سفیر


ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے—فوٹو قومی اسمبلی ایکس 

ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام  نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دنیا کو اس وقت جنگوں کی نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات