32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹی 20 کرکٹ، پاور پلے قانون میں تبدیلی، نئے رولز کا اطلاق...

ٹی 20 کرکٹ، پاور پلے قانون میں تبدیلی، نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کر دی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، پاور پلے سے متعلقہ نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا۔

مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاور پلے بدستور 6 اوورز پر ہی مشتمل ہو گا، 20 اوورز سے کم کے کھیل میں پاور پلے اوورز کے درمیان میں شروع یا ختم ہو سکتا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کو اننگز کے مقررہ اوورز کے 30 فیصد کے قریب رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2 اعشاریہ 2 اوورز پر مشتمل ہو گا جبکہ 5 اوورز کی اننگز کی پاور پلے 1 اعشاریہ 3 اوورز کا ہو گا، جس کے دوران 2 فیلڈرز دائرے کے باہر رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی نے نئے رول میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات