33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹیرف جنگ کے بعد امریکا نے چین سے پہلا تجارتی معاہدہ کرلیا

ٹیرف جنگ کے بعد امریکا نے چین سے پہلا تجارتی معاہدہ کرلیا


— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، توقع ہے کہ جلد بھارت سے بھی معاہدہ ہو جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے بھی بڑا تجارتی معاہدہ کرلیا جائے گا جس سے بھارت کو امریکا کی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ چین سے دو روز قبل معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر یا ہاورڈ لٹنک کی جانب سے اس معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی جنگ میں کمی کے بعد یہ پہلا تجارتی معاہدہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات