28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںنجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت...

نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی


فائل فوٹو 

لاہور میں نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت چومبا کیرن کے نام سے ہو گئی ہے، جو زیمبیا کی شہری تھی۔

لاش چھوڑ کر بھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا، سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق زیمبیا کی چومبا کیرن کو اسپتال میں چھوڑ نے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔

پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں اسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات