33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوسندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کالعدم...

سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی


سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں۔

ہائیکورٹ نے  اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔

یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

وکیل صفائی محمد فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا۔ فریقین میں 5 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا۔ پولیس نے کئی دن تشدد کرنے کے بعد ملزمان کا اقبالی بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف اغواء اور قتل کی کوئی شہادت نہیں۔ 

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2020 میں گلشن حدید کے علاقے سے عزیزہ اختر کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے خاتون کو اغوا کرکے رقم طلب کی اور بعد میں قتل کردیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات