کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کرکٹ ٹیم موسم گرما میں سری لنکا کے خلاف 29 اگست اور 7 ستمبر کے درمیان ملٹی فارمیٹ کی وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہرارے میں ہوں گے۔ زمبابوے بلاوایو میں جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ بھی کھیلے گا۔ اس کے بعد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز ہوگی ۔