32 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی،...

دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بچانے کی ذمے داری جن کی ہے ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

یہ بات شاہد خان آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہی ہے۔

خیال رہے کہ دریائے سوات کا سیلابی ریلہ 17 سیاحوں کو بہا لے گیا، جس سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 4 کو بچا لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح ناشتے کے بعد سیاحوں نے تصویریں لینے کے لیے دریا کے خشک حصے کا رخ کیا تھا کہ اچانک بے رحم موجوں نے انہیں گھیر لیا، لوگ جان بچانے کے لیے ٹیلے پر چڑھ گئے، مدد کے لیے پکارتے رہے، لیکن دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ کوئی اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکا۔

اس حوالے سے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمے داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات