32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںداتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب

داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب


فوٹو بشکریہ فیس بُک

لاہور میں داتا دربار سے اغوا کیے گئے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے لوہاری پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ حسن خاندان کے ساتھ داتا دربار آیا تھا، ماں اسے پارک میں بٹھا کر کھانا لینے گئی تو ا یک شخص بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لوکل بس پر پہلے گجومتہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتا رہا۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مغوی بچے کا سراغ لگایا، بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات