32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو انہیں قتل کر دیتے، اسرائیل...

خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو انہیں قتل کر دیتے، اسرائیل کا دعویٰ


کراچی (جنگ نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو انہیں قتل کر دیتے۔ سپریم لیڈر خطرہ بھانپ کرزیرِ زمین چلے گئے،اہم کمانڈرز سے بھی رابطہ منقطع کر دیاتھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی، تو اسرائیل 12 روزہ جنگ کے دوران انہیں قتل کر دیتا۔ کاٹز نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے،لیکن خامنہ ای نے یہ خطرہ بھانپ لیا۔وہ انتہائی گہرائی میں زیرِ زمین چلے گئے اور ان کمانڈروں سے بھی رابطہ منقطع کر دیا جو اُن ہلاک شدہ کمانڈروں کے متبادل بنے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات