34 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںحج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع

حج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع


—فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا  لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے، رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات